ابنا: انھوں نے کہا کہ علاقائی عرب حکام کے مسلمان ہونے میں پہلے سے ہی شکوک و شبہات موجود تھے کیونکہ عرب حکام امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں لیکن حالیہ واقعات سے صاف ظآہر ہوگیا ہے کہ عرب حکام کا نہ تو اسلام پر کوئی اعتقاد اور یقین ہے اور نہ ہی وہ انسانی اصولوں کے پابند ہیں وہ امریکی شیڈول کے مطابق عمل کررہے ہیں اور وہ چند دن کے لئے اپنے اقتدار کو بچانے کی خاطر پوری قوم کا قتل عام کرنے کے لئے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب کو بحرین میں داخل ہونے کے لئے ہری جھنڈي دکھائی اور سعودی حکام نے اپنے فوجیوں کو بحرین میں پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے روانہ کردیا انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور اشتعال انگيز ہے انھوں نے کہا کہ بحرین میں شیعہ اور سنی متحد ہیں اور امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی کوشش کررہا ہے جس بحرین کے شیعہ اور سنیوں نے ناکام بنادیا ہے۔ آیت اللہ نمازی نے کہا کہ مسئلہ شیعہ اور سنی کا نہیں ہے مسئلہ حق اور باطل کا مسئلہ ہے مسئلہ ظالم اور مظلوم کا مسئلہ ہے مسئلہ جمہوریت اور عوامی مطالبات اور آئینی اصلاحات کا مسئلہ ہے انھوں نے کہا کہا شیعہ اور سنی متحد رہ کرے امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110